18 ستمبر 2014 - 12:16
روس ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کروانے کی بھرپور کوشش کرے گا

اقوام متحدہ میں ایک روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ ماسکو، ایران کے جوہری پروگرام سے مربوط مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایک روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ ماسکو، ایران کے جوہری پروگرام سے مربوط مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا، تاکہ تہران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں ختم ہوجائیں۔  ایتارتاس نیوز کی رپورٹ کے اقوام متحدہ میں روس کے نمائندہ دفتر کے فرسٹ سیکریٹری الگزنڈر پانکین نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ روس، نیویارک میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے دور کے ثمر بخش اختتام کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔ الگزنڈر پانکین نے کہا کہ ان مذاکرات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، روس ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 18 سے 25 ستمبر کے مذاکرات کی کامیابی کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲